فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کہا ہے کہ باؤلر بھی بلے بازوں کی طرح ماڈرن کرکٹ کھیل رہے ہیں، کوئی بھی پارٹنر ہو اس سے فرق نہیں پڑتا پاکستان کےلئے کھیلتے ہیں۔
بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20سیریز میں کامیابی کے بعد قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہاکہ شاہین کے ساتھ باؤلنگ کرنے کا مزہ آتا ہے وہ بہت سپورٹ کرتے ہیں۔
میرا بھی دل کرتا ہے کہ میں بھی ریڈ بال کرکٹ کھیلوں۔
قومی فاسٹ بولر نے کہاکہ کوئی باؤلر نہیں ہوتا جو یہ نہ چاہئے کہ وہ اپنے اوپر کام نہ کرے۔
ان کاکہنا تھا کہ صاحبزادہ فرحان نے ڈومیسٹک کی طرح آج کے میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پلیئر آف دی میچ حاصل کیا۔مستقبل میں روٹیشن پالیسی اپلائی کر کے نئے کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا جائے گا۔
حارث رؤف نے کہاکہ اب ہمارے پاس بینچ پر اچھے باؤلر موجود ہیں۔