بی جے پی رہنما رنبیر سنگھ پٹھانیا نے جنگی ناکامی کا ذمہ دار فوج کا قرار دے دیا

سچ ٹی وی  |  May 31, 2025

مشرقی اُدھم پور میں لوک سبھا کے رکن رنبیر سنگھ پٹھانیا نے بھارتی فوج پر تنقید کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کو نالائق اور نااہل قرار دے دیا۔ بی جے پی رہنما رنبیر سنگھ پٹھانیا نے کہا کہ سب جانتے ہیں آپریشن سندور کے دوران کیا ہوا،ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائیہ کی نالائقی میں ہمارا کوئی قصور نہیں۔

بی جے پی رہنما نے کہا کہ ہم نے تو فوج کو پلکوں پر بٹھا کے رکھاہے، دفاعی ماہرین نے کہا کہ بھارتی سیاستدان کا بھارتی فضائیہ کی ناکامی بارے بیان حقائق پر مبنی ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق مودی کی قیادت میں بھارت دفاعی لحاظ سے کمزور اور تنہا رہ گیا ہے،مودی دور حکومت میں تمام دفاعی دعوے کھوکھلے ہو گئے ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی بری، فضائیہ اور بری فوج میں عملی صلاحیت کا شدید فقدان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More