میاں نوازشریف اچانک لندن روانہ

سچ ٹی وی  |  Jun 01, 2025

سربراہ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف لندن روانہ ہوگئے۔

میاں نواز شریف خصوصی طیارے سے لندن روانہ ہوئے، ذرائع کے مطابق وہ لندن میں 2 ہفتے قیام کرینگے جہاں وہ معمول کا طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔

میاں نواز شریف عید الاضحٰی بھی لندن میں اپنے بیٹوں اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ منائیں گے۔

اس سے قبل نواز شریف گذشتہ سال اکتوبر میں لندن گئے تھے اوروہ تقریباً 7 ماہ کے بعد دوبارہ لندن کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More