وزیر اعلیٰ سندھ کی چیئر مین پی سی بی محسن نقوی سے ملا قات،کرکٹ کے فروغ، میچز کے انعقاد اور سٹیڈیمز کی تعمیر نو کے امور پر با ت چیت کی گئی۔
ملاقات میں نیاز سٹیڈیم حیدرآباد کی عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا گیا ۔ محسن نقوی نے کہا کہ اپ گریڈیشن کے بعد نیاز سٹیڈیم میں17 برس بعد انٹرنیشنل میچ کا انعقاد ہو سکے گا۔
رواں برس ہی نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں انٹرنیشنل میچ کے انعقاد کی کوشش کریں گے،کرکٹ کے نئے وینیوز پر کام کر رہے ہیں۔
حیدر آباد اور فیصل آباد میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پہلی ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی ٹیم آئندہ ہفتے نیاز ا سٹیڈیم حیدرآباد کا دورہ کرے گی۔
سہولتوں کا جائزہ لے گی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کے تعاون سے نیاز سٹیڈیم کی انٹرنیشنل لیول کی اپ گریڈیشن ہو گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نیاز سٹیڈیم میں سہولتوں کو مل کر بہتر بنائیں گے۔
نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں آخری بین الاقوامی ون ڈے میچ 2008 میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا گیا تھا۔
سندھ کے صوبائی وزیر جام خان شورو اور چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔