خلیج تعاون کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب، اسرائیلی جارحیت کی مذمت

سچ ٹی وی  |  Jun 16, 2025

خلیج تعاون کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا، جس میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی جا رہی ہے۔ خلیج تعاون کونسل کا ہنگامی اجلاس سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہو رہا ہے۔

اجلاس میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور اس کی وجہ سے ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل محمد جاسم البدودی نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری کو کشیدگی روکنے کیلیے کردار ادا کرنا ہوگا۔

محد جاسم البدودی نے کہا کہ فریقین تنازع کو مزید ہوا نہ دیں ورنہ اس سے معاملات مزید خراب ہوں گے، ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث خطے کا امن اور سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More