اسرائیل میں امریکی سفارتخانہ بند، امریکیوں کو شیلٹرز میں رہنے کی ہدایت

ہماری ویب  |  Jun 18, 2025

امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس میں آج سے جمعہ تک اپنا سفارتخانہ بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ امریکی سفارتخانے کے اعلامیے میں اسرائیل میں موجود تمام امریکی سرکاری اہلکار اور ان کے اہلخانہ کو اگلے نوٹس تک اپنے شیلٹرز میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں امریکی شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کردی گئی ہے۔ امریکی شہریوں کو کسی بھی صورت ایران، عراق اور اسرائیل کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کی مدد کے لیےمڈل ایسٹ ٹاسک فورس بنادی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More