ججز تبادلے کے فیصلے پر دو ججز کا اختلافی نوٹ: تبادلہ صدر مملکت کی آئینی خلاف ورزی قرار

سچ ٹی وی  |  Jun 19, 2025

سپریم کورٹ کے دو ججز جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کے تبادلے سے متعلق کیس میں اختلافی نوٹ تحریر کرتے ہوئے اہم نکات اٹھا دیے۔

اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کا تبادلہ کالعدم قرار دیا جانا چاہیے۔ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد کے مطابق، اس تبادلے کے معاملے میں صدرِ مملکت نے آئینِ پاکستان کی خلاف ورزی کی۔

اختلافی نوٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ آئینِ پاکستان تبادلہ ہوکر آنے والے ججز کو مستقل طور پر ہائی کورٹ کا جج بنانے کی اجازت نہیں دیتا۔ ایسے ججز کے لیے مدت کا تعین ضروری ہوتا ہے، جس کا اس معاملے میں خیال نہیں رکھا گیا۔

دونوں معزز ججز نے لکھا کہ ججز کا تبادلہ جلد بازی میں کیا گیا اور اس کی وجوہات بھی فراہم نہیں کی گئیں، جس سے یہ تاثر ملا کہ یہ تبادلہ بدنیتی پر مبنی تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More