ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل؛ ملزم کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سچ ٹی وی  |  Jun 20, 2025

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے دوبارہ 23 جون کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

قاتل عمر حیات کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پراسیکوشن کی جانب سے عدنان علی، راجہ نوید حسین اور مظہر بشیر پیش ہوئے۔ پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ ملزم کے زیر استعمال گاڑی برآمد ہو چکی ہے اور موبائل فون برآمد کروانا مقصود ہے، ملزم انتہائی چالاک اور جرم کی سنگینی کو سمجھتا ہے اس لیے موبائل فون برآمد نہیں کروا رہا۔

عدالت میں پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ ملزم کا مزید سات یوم کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ واضح رہے کہ ملزم کے خلاف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کرنے کے الزام میں تھانہ سمبل میں مقدمہ درج ہے۔ ملزم نے گھر میں گھس کے ثناء یوسف کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More