امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا

سچ ٹی وی  |  Jun 22, 2025

امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ہم نے ایران کے 3 نیوکلیئر سائٹس پر حملہ کیا۔ ہم نے ایران کے فردو، نطنز اوراصفحان میں موجود جوہری تنصیبات پر حملہ کیا۔ فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی،امریکی طیارے ایرانی فضائی حدود سے باہر آچکے ہیں۔

ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو اب جنگ کے خاتمے پر راضی ہو جانا چاہیے۔

گزشتہ رات شاندار کامیاب حاصل کی، اب امن کا وقت ہے اور ایران کو جنگ کے خاتمے پر راضی ہو جانا چاہیے اور ایران کوفوری طورپررکنا ہوگا ورنہ دوبارہ نشانہ بنائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More