شہری انتظامیہ کی غفلت، شارع فیصل پر نرسری کے قریب کار گڑھے میں پھنس گئی

ہماری ویب  |  Jun 23, 2025

سندھ حکومت کے چمکتا دمکتا کراچی میں شہری حکومت کی ایک اور نااہلی سامنے آگئی ۔ کراچی کی ملکیت کے دعوے تو تمام سیاسی پارٹیاں کرتی ہیں تاہم شہر قائد کی بہتری کے لیے کام کرنے کوئی نہیں آتا، جگہ جگہ سڑکوں پر پڑے گڑھے شہریوں کو چاند کی یاد دلاتے ہیں۔

شہر کی اہم شاہراہ شارع فیصل پر نرسری کے قریب ذیلی سڑک پر کار نمبر BYB-899 روڈ کنارے گڑھے میں گر گئی، جس سے کار کا اگلا حصہ گڑھے میں پھنس گیا۔ گڑھے میں گرنے سے گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا، شہری کافی دیر اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی نکالنے میں مصروف رہے تاہم متعلقہ انتظامیہ کا کوئی اہلکار مدد کو نہیں پہنچا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More