پاکستانی کرکٹر حسن نواز رشتہ ازدواج میں منسلک، مداحوں کی مبارک باد

اردو نیوز  |  Jun 23, 2025

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں شاندار تیز ترین سینچری سکور کرنے والے 22 سالہ نوجوان اوپنر بیٹر حسن نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔

حسن نواز نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمد اللہ، نئے سفر کا آغاز۔‘

شادی کی تقریب میں حسن نواز کے قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی (فوٹو: سوشل میڈیا)

رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹر کی شادی پنجاب کے ضلع لیہ میں ہوئی، جس میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔

کرکٹر کی شادی پنجاب کے ضلع لیہ میں ہوئی (فوٹو: سوشل میڈیا)

حسن نواز کی شادی کی وائرل تصاویر میں کڑھائی والے آف وائٹ کوٹ اور دھانی رنگ کے کرتا شلوار میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کی دلہن بھی دھانی رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

کرکٹر کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور ان کے مداحوں کی جانب سے مبارک بادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More