مچل جانسن کی ساتھی کھلاڑیوں پر کڑی تنقید

سچ ٹی وی  |  Jun 23, 2025

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔

مچل جانسن نے اپنے کالم میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں شکست پر ساتھی کھلاڑیوں کے بولنگ اٹیک پرتنقید کی۔ مچل جانسن نے اپنے کالم میں لکھا کہ’ حالیہ برسوں میں جوش ہیزل ووڈ کی فٹنس پر تحفظات ہیں، نیشنل ڈیوٹی کیلئے آنے میں تاخیر اور آئی پی ایل کو ترجیح دینے پرتحفظات ہیں۔

 ابق آسٹریلیوی کرکٹر کے مطابق بگ 4 بولنگ اٹیک کمنز، اسٹارک، ہیزل ووڈ اورلیون کو ہمیشہ اہم نہیں سمجھا جاسکتا، یہ کھلاڑی اگر ایشز کے منتظر ہیں کہ وہ ان کے کیرئیر کا اختتام ہوگالہٰذا یہ مناسب نہیں۔

آسٹریلوی بولر اپنے دفاع میں خود سامنے آگئے

مچل جانسن کے تنقیدی کالم پر آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون بھی اپنے دفاع میں سامنے آگئے ۔

جوش ہیزل ووڈ نے کہا کہ ہم جانتے ہیں ہمارے ارد گرد کیا ہو رہا ہے اور ہم نے کیا تیاری کرنی ہے، سخت مقابلے میں موسم نے ضرور اہم کردار ادا کیا لیکن میں اس وقت اپنی کرکٹ سے متعلق بڑا ریلیکس ہوں۔

دوسری جانب نیتھن لیون نے کہا کہ ہم چاروں نے کبھی اپنی پوزیشن کو آسان نہیں سمجھا، اسکواڈ کے اندر سخت مقابلہ ہے، 4 کھلاڑیوں کو الوداع کہنے کی کوئی پلاننگ نہیں ہو رہی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More