ایران کی جانب سے اسرائیل پر ایک بار پھر میزائل حملہ، تین افراد ہلاک

ہماری ویب  |  Jun 24, 2025

امریکا کی جانب سے ایران اسرائیل جنگ بندی کے دعوؤں کے بعد اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے ایک بار پھر ایران کی جانب سے اسرائیل پر تازہ میزائل حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ آئی ڈی ایف کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کے نتیجے میں ایک مرد اور عورت جن کی عمریں تقریباً 40 سال تھیں اور ایک نوجوان جس کی عمر 20 سال کے لگ بھگ تھی ہلاک ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فورسز کے مطابق ایران کی جانب سے 2 مراحل میں میزائل داغے گئے، پہلی لہر میں 2 اور دوسری لہر میں 4 میزائل داغے گئے جس کے بعد اسرائیل میں خطرےکے سائرن بجا کر لوگوں کو محفوظ پناہ گاہ میں جانے کا کہا گیا، اسرائیلی فورسز کے مطابق خطرے سے نمٹنے کے لیے دفاعی نظام متحرک ہوچکے ہیں.

واضح رہے کہ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا تھا کہ ایرانی فوج کی کارروائیاں تہران کے وقت کے مطابق صبح 4 بجے تک جاری رہیں گی۔ تہران میں اس وقت صبح تقریباً 6 بجے کا وقت ہے۔ جنگ بندی پر ایران کا موقف واضح ہے اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ شروع کی ہے، ہم نے نہیں‘

انھوں نے کہا کہ ابھی تک جنگ بندی یا فوجی کارروائیوں کے خاتمے پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔ ’تاہم اگر اسرائیلی حکومت ایرانی عوام کے خلاف اپنی غیر قانونی جارحیت تہران کے وقت کے مطابق صبح چار بجے کے بعد بند کر دے تو ہمارا اس کے بعد اپنا ردعمل جاری رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔‘ انھوں نے کہا کہ ’فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے بارے میں حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More