سوات سانحہ اپڈیٹ.. 11 لاشیں مل گئیں، دو افراد تاحال لاپتہ

ہماری ویب  |  Jun 28, 2025

سوات کے تند و تیز دریا میں گزشتہ روز کے ریلے میں بہہ جانے والے افراد میں سے 11 کی لاشیں ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے مختلف مقامات سے نکال لی ہیں۔ ان میں نو افراد کا تعلق سیالکوٹ، پنجاب سے ہے، جبکہ باقی دو کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مردان سے بتایا گیا ہے۔

ریسکیو اہلکار اب بھی دریا کے کناروں اور گہرے پانیوں میں دو مزید لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ متاثرہ خاندان بے یقینی اور دکھ میں مبتلا ہیں، جبکہ مقامی رضاکار بھی امدادی کارروائیوں میں پیش پیش ہیں۔

یہ افسوسناک واقعہ نہ صرف انمول انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب ہے بلکہ موسم گرما میں سیر و تفریح کے لیے آنے والے سیاحوں کے لیے بھی ایک سنگین وارننگ ہے۔ سوات جیسے خوبصورت مقامات پر قدرتی مناظر کے ساتھ غیر متوقع خطرات بھی موجود ہیں، جن کا بروقت اندازہ نہ ہونے پر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More