جولائی میں 2 سے 3 اسپیل کا امکان۔۔ کراچی میں کتنی بارش ہوسکتی ہے؟ میٹرولوجسٹ کی پیش گوئی

ہماری ویب  |  Jul 03, 2025

ماہرِ موسمیات انجم نذیر نے جولائی میں کراچی کے باسیوں کو بارش کی نوید سنائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں 9 سے 11 جولائی کے درمیان ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ ماہِ جولائی کے وسط سے 2 سے 3 مزید بارشوں کے سلسلے بھی متوقع ہیں۔ اس دوران سندھ کے بعض دیگر علاقوں میں بھی بوندا باندی ہو سکتی ہے، تاہم تیز یا شدید بارش کے امکانات فی الحال کم ہیں۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انجم نذیر نے وضاحت کی کہ اس وقت مون سون ہوائیں زیادہ تر ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کر رہی ہیں، جن میں شمالی پنجاب اور شمال مشرقی خطے شامل ہیں۔ ان علاقوں میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، چراٹ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 92 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ فی الحال ملک میں کہیں بھی کلاؤڈ برسٹ یعنی غیر معمولی شدت کی بارش جیسی کوئی صورتحال نہیں ہے۔ انجم نذیر کا کہنا تھا کہ موسم کا مجموعی رجحان ابھی نسبتاً معتدل ہے، تاہم شہریوں کو احتیاط برتنے اور محکمہ موسمیات کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال کے لیے بروقت تیار رہا جا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More