پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن کا کیلنڈر جاری، کون سا ایونٹ کہاں ہو گا؟

اردو نیوز  |  Jul 08, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2025،26 سیزن کا ڈومیسٹک کیلنڈر جاری کر دیا ہے، جس کا آغاز حنیف محمد ٹرافی سے ہو گا۔

پیر کو پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حنیف محمد ٹرافی کا آغاز 15 اگست سے ہو گا اور یہ ایونٹ سات نومبر تک جاری رہے گا۔

اس میں 12 ٹیمیں شامل ہوں گی جبکہ اس کے میچ کوئٹہ اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

حنیف محمد ٹرافی کی دو ٹاپ ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

بیان کے مطابق قائداعظم ٹرافی میں آٹھ ٹیمیں شامل ہوں گی جن کے درمیان 29 میچ ہوں گے جو کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

اسی طرح قائد اعظم ٹرافی کے میچ 22 ستمبر سے شروع ہو کر سات نومبر تک چلیں گے۔

شیڈول کے مطابق ٹینشل ٹی20 کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

اس میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی اور دو سپر 10 مرحلے میں جائیں گی۔

اس کے لیے مقابلے میں آٹھ ٹیمیں براہ راست شامل ہوں گی، جن میں کراچی وائٹس، لاہور وائٹس، پشاور، کراچی بلیوز، سیالکوٹ، اسلام آباد، فیصل آباد کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

علاوہ ازیں چار ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹس بھی سیزن کا حصہ ہیں، پریذیڈنٹ ٹرافی، پریذیڈنٹ کپ، گریڈ ٹو اور گریڈ تھری شامل ہیں۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفسیر سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک سٹرکچر میرٹ، مواقع اور مقابلے کی بنا پر تیار کیا گیا ہے۔

 

ان کا یہ بھی کہا تھا کہ قائداعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی20 میں کوالیفائر کا نظام شامل کیا گیا ہے۔

حنیف محمد ٹرافی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس میں 12 ریجنز کو کھیلنے کا موقع ملے گا اور یہ ان کے لیے خود کو منوانے کا سنہری موقع ہے۔

ان کے مطابق ’نیشنل ٹی20 کے سپر فارمیٹ کو معیاری اور سنسنی خیز کرکٹ کو فروغ ملے گا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد کارکردگی کو دیکھنا اور مستقبل کے عالمی سٹارز تیار کرنا ہے۔

اسی طرح ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز کے عہدیدار عبدااللہ خرم نیازی کا کہنا تھا کہ شیڈول میں ریجنل اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو یکساں اہمیت دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More