پاکستان کے مارشل آرٹس منظرنامے پر ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب رند نے عالمی سطح پر سبز ہلالی پرچم بلند کرتے ہوئے KC 56 لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی۔
شاہ زیب رند نے برازیل کے فائٹر لوئس روچا کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر نہ صرف ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ پروفیشنل ریکارڈ میں بھی ناقابلِ شکست رہتے ہوئے 8-0 کی شاندار برتری برقرار رکھی۔
یہ فتح نہ صرف شاہ زیب رند کے کیریئر کا بڑا سنگِ میل ہے بلکہ پاکستان کے لیے بھی ایک تاریخی لمحہ ہے کیونکہ بین الاقوامی مارشل آرٹس مقابلوں میں پاکستانی فائٹرز کی نمایاں کامیابیاں بہت کم دیکھنے کو ملتی ہیں۔
شائقین نے شاہ زیب رند کو دل کھول کر سراہا اور ان کی کامیابی کو بلوچستان سمیت پورے ملک کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔