وفاقی وزارتوں کا سائبر سیکیورٹی نظام کیسا ہے؟ آڈٹ مکمل

سچ ٹی وی  |  Jul 25, 2025

ڈیجیٹل پاکستان کی سیکیورٹی پر حکومت کی بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ وزارت آئی ٹی نے 15 وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کا سائبر سیکیورٹی آڈٹ مکمل کرلیا۔ اہم ڈیجیٹل اثاثوں کے تحفظ اور سائبر حملوں سے بچاؤ کے لیے نئے اقدامات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

وفاقی وزارتوں اور محکموں کا سائبر سیکیورٹی نظام کیسا ہے؟ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سائبر سیکیورٹی فار ڈیجیٹل پاکستان کے تحت 15 وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں کا آڈٹ مکمل کر لیا ہے۔

دستاویز کے مطابق اب تک 800 سے زائد سائبر حملے ناکام بنائے جا چکے ہیں۔ حملوں سے بچاؤ کے لیے 60 سائبر سیکیورٹی ایڈوائزریز جاری کی گئیں۔ نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم قائم کی گئی، جبکہ وفاقی و صوبائی سطح پر چھپن تربیتی سیشنز مکمل ہو چکے ہیں۔

خصوصی تربیتیں، 15 سے زائد ورکشاپس، ہیکاتھونز اور بوٹ کیمپس بھی منعقد کیے گئے۔ سائبر سیکیورٹی سے متعلق 15 گائیڈ لائنز جاری کی گئیں اور یونیورسٹیوں، تھنک ٹینکس اور سیکیورٹی فرمز کے ساتھ 20 معاہدے کیے گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More