اداکارہ دعا زہرا نے بابر اعظم کو پسند کرنے سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کر دی۔ شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران بابر اعظم سے متعلق اپنے سابقہ بیان پر روشنی ڈالی۔
دعا زہرا نے کہا میں اس موضوع پر بات کرتے ہوئے جھجک محسوس کر رہی ہوں کیونکہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ میں کچھ اور کہتی ہوں اور مطلب کچھ اور نکالا جاتا ہے۔
پہلے بھی میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا تھا۔
دعا زہرہ نے کہا کہ میں بطور کرکٹر بابر اعظم کو پسند کرتی ہوں، میں ان سے شادی نہیں کررہی اور نہ ہی میں نے ایسا کچھ کہا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ میں بابر اعظم کی عزت کرتی ہوں اور ان کو بطور کرکٹر سپورٹ کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرا نام ایسے ہی ان کے ساتھ جوڑا گیا جس سے میری فیملی، ماما اور بابا کو بڑی پریشانی ہوئی۔
دعا زہرہ نے کہا کہ میں نے گھر والوں کو کلپ دکھائے کہ میں نے ایسا کچھ نہیں بولا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک پروگرام میں اداکارہ دعا زہرہ کا کہنا تھا کہ مجھے کرکٹ بہت پسند ہے، دل ایک پر ہی آتا ہے اور مجھے بابر اعظم پر کرش ہے۔
دعا زہرہ نے بتایا تھا کہ بطور کرکٹر بابر اعظم بہت اچھے لگتے ہیں اور جب کوئی انہیں ٹرول کرتا ہے تو مجھے بالکل اچھا نہیں لگتا برائے کرم ان پر تنقید نہ کیا کریں۔