کولپور اور دوزان ریلوے اسٹیشن کے درمیان پائلٹ انجن پر فائرنگ کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر روک دی گئی۔
لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے بولان میں کولپور اور دوزان ریلوے اسٹیشن کے درمیان ریلوے کی ٹریک کی کلیئرنس کرنے والے پائلٹ انجن پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، انجن کو 5 گولیاں لگیں تاہم ڈرائیور اور عملہ محفوظ رہا۔
فائرنگ کے بعد انجن بحفاظت دوزان ریلوے اسٹیشن پہنچ گیا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
ریلوے حکام کے مطابق سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ٹرینوں کی آمد ورفت شروع کی جائے گی۔