مسافر کے سامان سے دو سالہ بچی برآمد: ’بیگ ہل رہا تھا اس لیے شک ہوا‘

بی بی سی اردو  |  Aug 04, 2025

Getty Images

نیوزی لینڈ میں پولیس نے ایک خاتون کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب اس کے سوٹ کیس سے ایک دو سالہ زندہ بچی برآمد ہوئی۔

یہ واقعہ اتوار کو شمالی نیوزی لینڈ میں پیش آیا جب وانگاری سے آک لینڈ جانے والی بس چھوٹے سے قصبے کائیواکا کے ایک بس سٹاپ پر رکی۔

پولیس نے بتایا کہ بس کے ڈرائیور کو خاتون پر اس وقت شک ہوا جب اس نے دورانِ سفر وقفے کے دوران بس کے نچلے حصے میں موجود اس مقام تک رسائی مانگی تھی جہاں سامان رکھا گیا تھا۔

نیوزی لینڈ پولیس نے ایک بیان میں کہا، ’ڈرائیور نے جب خاتون کا بیگ ہلتے ہوئے دیکھا تو وہ فکرمند ہو گیا۔ اس نے جب سوٹ کیس کھولا تو اس میں دو سالہ بچی موجود تھی۔‘

حکام کے مطابق بچی نے صرف ایک ڈائپر پہنا ہوا تھا اور وہ تقریباً ایک گھنٹے سے اس بیگ میں بند تھی۔

اس دریافت کے بعد 27 سالہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا اور اس پر بچے سے بدسلوکی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

لاہور سے اغوا کے بعد 50 ہزار روپے میں فروخت ہونے والے تین سالہ بچے کو پولیس نے کیسے تلاش کیا؟چیتے کا بچہ انڈیا کیسے پہنچ گیا؟لندن پولیس کو ’اپنے ہی بچے اغوا‘ کرنے والے شخص کی تلاشگجرات: ساڑھے تین ماہ کا بچہ جو اب تک دو مرتبہ اغوا ہو چکا ہے

تاحال واضح نہیں کہ مذکورہ بچی اور اسے سوٹ کیس میں بند کر کے لے جانے والی خاتون کا باہمی تعلق کیا ہے۔ملزمہ کو پیر کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق’بچی کا جسم بہت گرم تھا لیکن جسمانی طور پر اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔‘

پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد بچی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا طبی معائنہ کیا گیا ہے۔

پولیس نے اپنے بیان میں کہا، ’ہم بس ڈرائیور کی تعریف کرنا چاہیں گے، جس نے دیکھا کہ کچھ غلط ہو رہا ہے اور اس نے فوری کارروائی کی ورنہ اس سے کہیں زیادہ برا نتیجہ نکل سکتا تھا۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More