آپ کو تو لوگ جانتے بھی نہیں۔۔ علیحدگی پر تنقید سن کر حنا رضوی پھٹ پڑیں ! صارفین نے بھی شیشہ دکھا دیا

ہماری ویب  |  Aug 04, 2025

"آپ نے خود یہ خبر دی، اب پرائیویسی کا مطالبہ کیوں؟ یہ تو دوغلا پن ہے"

"اپنی نجی زندگی خود برباد کی، پھر دوسروں کو الزام کیوں دے رہی ہیں؟"

"آپ اتنی بڑی اسٹار تو نہیں کہ لوگ خود سے جان لیتے، خبر آپ نے خود وائرل کی"

اداکارہ حنا رضوی نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر عمار احمد خان سے علیحدگی کی خبر دی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل سامنے آیا۔ انہوں نے لکھا کہ وہ اور عمار اب ساتھ نہیں رہ رہے، مگر قانونی طور پر طلاق نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کئی مسائل سے گزر رہے تھے، اور ذہنی سکون کی خاطر علیحدگی اختیار کی گئی۔

اس اعلان کے بعد صارفین نے سخت تبصرے شروع کر دیے۔ بعض نے کہا کہ اگر حنا رضوی واقعی پرائیویسی چاہتی تھیں تو اس ذاتی معاملے کو عوام کے ساتھ شیئر نہ کرتیں۔ کئی صارفین نے ان پر خودنمائی کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ ایسی بڑی شخصیت نہیں تھیں کہ ان کی ذاتی زندگی پر عوام خود بات کرتے۔

حنا رضوی نے ناقدین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک مشہور شخصیت ہیں اور ایسے معاملات کا منظرعام پر آنا فطری ہے، مگر کچھ لوگ حد پار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بیٹھے لوگ اپنی زندگیوں پر توجہ نہیں دیتے، مگر دوسروں کے معاملات پر تبصرہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

اداکارہ کے مطابق ان کا مقصد صرف اپنے مداحوں کو حقیقت سے آگاہ کرنا تھا، اور یہ کہ وہ اور عمار بالغ افراد ہیں جو اپنی زندگی سے متعلق فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ تاہم عوامی ردِعمل نے اس معاملے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ اس صورتحال نے اس سوال کو پھر سے جنم دیا ہے کہ اگر کوئی خود اپنی ذاتی زندگی کو پبلک کر دے، تو کیا وہ واقعی پرائیویسی کا دعویٰ کر سکتا ہے؟

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More