امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی کمپنیوں کے ساتھ روابط کا الزام لگاتے ہوئے چِپ بنانے والی کمپنی انٹیل کے نئے سربراہ لپ بو ٹین سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ڈو ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ ’انٹیل‘ کے سربراہ کی چینی فوج اور دفاعی صنعت سے وابستہ کمپنیوں کے ساتھ روابط ہیں جو کہ ’انتہائی متنازع‘ ہے، یہ عمل امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہو سکتا ہے۔
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’انٹیل کے سی ای او انتہائی متنازع ہیں اور انہیں فوری طور پر مستقفی ہو جانا چاہیے۔ اس مسئلے کا کوئی دوسرا حل نہیں ہے۔‘
روئٹرز نے اپریل میں رپورٹ کیا تھا کہ انٹیل کے سی ای او لپ بو ٹین نے سینکڑوں چینی ایڈوانس مینوفیکچرنگ اور چِپ کمپنیوں میں کم از کم 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی، جن میں سے کچھ چینی فوج سے منسلک تھیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے قبل ری پبلکن سینیٹر ٹام کاٹن نے بھی انٹیل کے بورڈ کو ایک خط میں لپ بو ٹین کے چینی اداروں سے روابط اور ان کے سابقہ کردار پر سوالات اُٹھائے تھے۔قیادت کی تبدیلی انٹیل پر دباؤ بڑھا سکتی ہے جو گھریلو چپ سازی کو فروغ دینے کے لیے امریکی کوششوں کا ایک ستون ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ انٹیل کے سربراہ کی چینی فوج اور دفاعی صنعت سے وابستہ کمپنیوں کے ساتھ روابط ہیں‘ (فوٹو: اے ایف پی)گذشتہ سال انٹیل نے اوہائیو اور دیگر ریاستوں میں نئی فیکٹریوں کی تعمیر کے لیے 2022 کے چپس ایکٹ کے تحت سب سے بڑی رقم آٹھ بلین ڈالر کی سبسڈی حاصل کی تھی۔ لاڈن برگ تھلمن ایسٹ مینجمنٹ کے سی ای او فل بلینکاٹو سمجھتے ہیں کہ ’یہ ایک بہت ہی بدقسمتی کی مثال قائم کرے گا۔ آپ نہیں چاہتے کہ امریکی صدر حکم دیں کہ کون کمپنیاں چلائے گا لیکن یقیناً ان کی رائے میں میرٹ اور وزن ہے۔‘انٹیل شیئر ہولڈر ایپٹس کیپیٹل ایڈوائزرز میں ایکویٹی کے سربراہ اور پورٹ فولیو مینیجر ڈیوڈ ویگنر نے کہا کہ ’اگرچہ بہت سے سرمایہ کاروں کا خیال ہے کہ صدر ٹرمپ ہر معاملے میں مداخلت کر رہے ہیں تاہم یہ صرف ایک اور اشارہ ہے کہ وہ کاروبار کو امریکہ میں واپس لانے کی کوشش میں بہت سنجیدہ ہیں۔‘کمپنی نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ ’انٹیل، بورڈ آف ڈائریکٹرز اور لپ بو ٹین امریکی قومی اور اقتصادی سلامتی کے مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم ہیں اور صدر کے امریکہ فرسٹ ایجنڈے کے مطابق اہم سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔‘کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’امریکی قومی اور اقتصادی سلامتی کے مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم ہیں‘ (فوٹو: روئٹرز)بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ہم انتظامیہ کے ساتھ کام جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔‘انٹیل کے نئے سربراہ لپ بو ٹین جنہوں نے رواں سال مارچ میں عہدہ سنبھالا تھا، نے فوری طور پر تبصرہ کے لیے روئٹرز کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔رپورٹ کے مطابق 2012 سے 2024 کے درمیان لپ بو ٹین نے چین کی کئی ایسی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی جن کے شراکت دار چینی ریاستی فنڈز یا سرکاری ادارے تھے، ان میں زیادہ تر کمپنیاں چین کے ٹیکنالوجی حبز جیسے ہانگژو، ہفی اور وکسی میں قائم ہیں۔