شہر قائد میں بارشوں کے دوران 12 افراد کی زندگی کے چراغ گُل

ہماری ویب  |  Aug 20, 2025

ناتھا خان گوٹھ میں جاں بحق ہونے والے دونوں بھائیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

کراچی میں بارشوں کے دوران مختلف علاقوں میں متفرق واقعات میں دو بھائیوں سمیت جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی۔

گزشتہ روز شاہ فیصل کالونی ناتھا خان گوٹھ میں دو بھائی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے، 19 سالہ مراد خان اور 10سالہ سراج کو گھر کے قریب کرنٹ لگا، دونوں کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ادا کی گئی بعد ازاں مقامی قبرستان میں ان کی تدفین کردی گئی۔

ریسکیو حکام سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 5A/3 ہائی اسٹار اسکول کےقریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، گلستان جوہر بلاک 12 کے قریب گھر کی دیوار گرنے سے 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ زخمی بچی سمیرا دختر افضل آج دم توڑ گئی، اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ خلیل مارکیٹ اقصیٰ مسجد کےقریب گھر کی دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا، ڈیفنس فیز 6 بڑا بخاری کے قریب گلی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، گرومندر کے قریب نالے میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوا، شاہراہ فیصل پوسٹ آفس کےقریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More