سندھ پولیس میں 2 ہزار اے ایس آئی انویسٹی گیشن بھرتی کرنے کا فیصلہ

ہماری ویب  |  Aug 22, 2025

حکومت سندھ نے پولیس کی تفتیشی صلاحیت کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ پولیس میں 2 ہزار اے ایس آئی انویسٹیگیشن بھرتی کیے جائیں گے۔

اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ محمد اقبال میمن، سیکریٹری سروسز سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔

چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے کہا کہ پولیس میں تفتیشی نظام کو جدید اور مؤثر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے بہتر تفتیشی ڈھانچے سے عوام کا اعتماد بحال ہوگا اور شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھرتی کے عمل میں تمام رکاوٹیں ختم کی جائیں گی۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اجلاس میں کہا کہ اے ایس آئی انویسٹیگیشن کی بھرتی سے پولیس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی تحقیقاتی عمل مضبوط ہوگا اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفت ممکن ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More