پولینڈ کے وسطی علاقے میں ائیر شو کی ریہرسل کے دوران فضائیہ کا ایف سولپ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ریڈوم ایئر شو کی مشق کے دوران طیارہ فضائی کرتب دکھاتے ہوئے زمین سے ٹکرا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے میں تبدیل ہو گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کا پائلٹ لوپ بنانے کی کوشش کر رہا تھا مگر بلندی کا درست اندازہ نہ ہونے کی وجہ سے طیارہ تیزی سے زمین کی طرف بڑھا اور دھماکے سے تباہ ہو گیا اس دوران پائلٹ کو طیارے سے نکلنے کا موقع نہ مل سکا۔
ایونٹ انتظامیہ نے حادثے کے بعد 30 اور 31 اگست کو ہونے والا ریڈوم ایئر شو منسوخ کردیا۔ اس شو میں 20 ممالک کے 150 طیاروں کو شرکت کرنا تھی۔