اسلام آباد کے ٹریفک پولیس افسر نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

ہماری ویب  |  Aug 31, 2025

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر شیر علی نے فرض شناسی اور ایمانداری کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے دوران ڈیوٹی ملنے والا موبائل فون اصل مالک کے حوالے کردیا۔

سب انسپکٹر شیر علی کو فیض آباد کے قریب فیصل ایونیو پر موبائل فون ملا، انہوں نے موبائل فون کے مالک سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اور اسی دوران موبائل فون پر اس کے اصل مالک کی کال موصول ہوئی۔

پولیس افسر نے کال اٹینڈ کر کے انہیں بتایا کہ فیض آباد کے قریب ملنے والا موبائل فون ان کے پاس ہے اور وہ آکر اپنی امانت وصول کرلیں۔ بعد ازاں موبائل مالک پہنچا اور اپنا موبائل فون وصول کیا۔ شہری نےٹریفک پولیس افسر کی ایمانداری اور فرض شناسی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ سب انسپکٹر شیر علی کا یہ عمل اس بات کا ثبوت ہے کہ اسلام آباد پولیس ایمانداری اور دیانتداری کو اولین ترجیح دیتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More