روات کے قریب تیز رفتار کار اور پولیس وین میں تصادم، ایک اہلکار شہید، دوسرا شدید زخمی

ہماری ویب  |  Aug 31, 2025

اسلام آباد میں روات کے قریب افسوسناک حادثے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسلام آباد پولیس کی موبائل وین اسنیپ چیکنگ کے لیے سڑک کنارے کھڑی تھی کہ اچانک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر وین سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں پولیس وین کا ڈرائیور تحسین موقع پر ہی شہید ہوگیا جبکہ دوسرا اہلکار ساجد شدید زخمی ہوا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ حادثے کے بعد کار سوار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اسلام آباد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور فرار ملزم کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی ذمہ دار کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More