موبائل سمز ڈیٹا لیک کے معاملہ پر وزیرداخلہ کا نوٹس، نیشنل سائبر کرائمز ایجنسی متحرک

ہماری ویب  |  Sep 08, 2025

موبائل سمز کا ڈیٹا لیک ہونے کی خبر پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی کو متحرک کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ہدایت پر ایک خصوصی انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو ڈیٹا لیکج کے معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی۔ یہ ٹیم 14 روز میں اپنی تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ڈیٹا لیکج میں ملوث عناصر کا پتہ چلا کر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More