نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف مظاہرے، 16 افراد ہلاک

اردو نیوز  |  Sep 08, 2025

نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف مظاہرے کے شرکا پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور ربڑ گولیوں کے استعمال کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیر کے روز نیپال پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ربڑ کی گولیاں، آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا جس کے بعد کم از کم 16 مظاہرین ہلاک ہو گئے۔

مظاہرین حکومت سے سوشل میڈیا پر عائد پابندی ختم کرنے اور بدعنوانی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

کٹھمنڈو ویلی پولیس کے ترجمان شیکھر کھنل نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سولہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔‘

’تقریباً 100 افراد زیرِ علاج ہیں، جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More