پاک بھارت ٹاکرا۔۔ ٹاس کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ہاتھ نہ ملایا

ہماری ویب  |  Sep 14, 2025

ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 کے چھٹے میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر مدِ مقابل ہیں۔ دبئی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس مقابلے کا ٹاس پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ان کے ساتھ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو بھی میدان میں موجود تھے۔

سلمان علی آغا نے گفتگو میں کہا کہ ٹیم کا ارادہ ہے کہ بیٹنگ میں بہتر آغاز دے کر حریف کو ایک معقول ہدف دیا جائے۔ پاکستان نے گزشتہ میچ میں عمان کو 93 رنز سے شکست دی تھی جبکہ سہ ملکی سیریز کے فائنل میں بھی 75 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ آج کے میچ میں پاکستانی ٹیم بغیر کسی تبدیلی کے ہی میدان میں اتری ہے اور وہی اسکواڈ بھارت کا سامنا کرے گا جو پچھلے میچ میں کھیلا تھا۔ جبکہ ٹاس کے وقت روایت کے مطابق ہاکستان کے کپتان سلمان علی آغا اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا۔

اعداد و شمار کے مطابق دونوں ٹیموں نے اپنے حالیہ پانچ میں سے صرف ایک میچ ہارا ہے۔ بھارت نے یو اے ای کے خلاف کھیلنے کے بعد چار مقابلے انگلینڈ سے کھیلے، جبکہ پاکستان نے پچھلے میچز افغانستان، عمان اور یو اے ای کے خلاف کھیلے ہیں۔

اس اہم مقابلے کے موقع پر دبئی کے اسٹیڈیم کا ماحول کرکٹ کے رنگ میں ڈھل گیا۔ قومی کھلاڑیوں کی آمد پر شائقین نے نعرے لگائے اور "دل دل پاکستان" کی گونج نے ماحول کو مزید پرجوش بنا دیا۔

یہ میچ صرف کھیل نہیں بلکہ دونوں ممالک کے شائقین کے لیے ایک بڑے موقع کی حیثیت رکھتا ہے، اور سب کی نظریں اب میدان میں ہونے والے کھیل پر مرکوز ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More