بڑی صنعتوں کی پیداوار میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 8.99 فیصد اضافہ

ہماری ویب  |  Sep 17, 2025

ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 8.99 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 2.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان کے ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ (ایل ایس ایم) 115.7 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 8.99 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ برس اگست میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ 106.1 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا تھا، جون کے مقابلے میں جولائی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ماہانہ بنیادوں پر 2.6 فیصد کی نمو ہوئی، جون میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ 112.8 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں ٹیکسٹائل کی پیداوار میں 0.01 فیصد، خوراک 0.89 فیصد، کوئلہ و پٹرولیم مصنوعات 1.01 فیصد، وئیرنگ ایپرل 3.80 فیصد، فارما 0.07 فیصد، غیر دھاتی معدنیات 0.96 فیصد، آٹوموبائل 1.33 فیصد، برقی آلات 0.12 فیصد، پیپر اینڈ بورڈ 0.36 فیصد، ٹرانسپورٹ آلات 0.21 فیصد اور فرنیچر کی پیداوار میں 0.21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More