ایشیا کپ ٹی20: پاکستان اور انڈیا ایک بار پھر آمنے سامنے، پائیکرافٹ ہی میچ ریفری ہوں گے

اردو نیوز  |  Sep 21, 2025

ایشیا کپ ٹی20 کے سُپر فور مرحلے کے پہلے میں پاکستان اور انڈیا آج دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

اتوار کی شام یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

ایشیا کپ میں کُل آٹھ ٹیمیں شریک ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔

پہلے مرحلے میں دونوں گروپوں سے دو، دو ٹیموں نے سُپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے جن میں پاکستان، انڈیا، سری لنکا اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

عمان، متحدہ عرب امارات، ہانگ کانگ اور افغانستان کی ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہیں۔

پاکستان اور انڈیا کے درمیان گروپ مرحلے میں کھیلا گیا میچ انڈیا کی ٹیم نے بآسانی سات وکٹوں سے جیت لیا تھا۔ تاہم اُس میچ میں ریفری کی جانب سے پاکستانی کپتان سلمان آغا کو ٹاس کے موقع پر ہاتھ نہ ملانے کا کہنے پر تنازعے نے جنم لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شدید ردعمل اور میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ کو ٹورنامںٹ کے باقی میچوں سے الگ کرنے کے مطالبے نے سنجیدہ صورتحال پیدا کر دی تھی۔

آئی سی سی کی جانب سے اینڈی پائکرافٹ کی پاکستان کے کوچ، کپتان، میڈیا اور ٹیم مینیجرز سے ملاقات کے بعد اس تنازعے کو بڑی حد تک ختم کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پائکرافٹ نے پہلے میچ میں انڈیا کے خلاف ٹاس کے موقع پر ہونے والے واقعات پر پچھتاوے کا اظہار کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ریفری کی پاکستانی ٹیم سے ملاقات کی بغیر آڈیو کے ایک مختصر ویڈیو جاری کر کے بیان میں کہا تھا کہ پائکرافٹ نے معذرت کر لی ہے۔

انڈیا کے خلاف پہلے شاہین آفریدی نے تین چھکے لگائے تھے۔ فوٹو: اے ایف پیسنیچر کو ابوظبی میں پریس کانفرنس کے دوران انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو سے جب اتوار کے میچ میں ہاتھ ملانے یا نہ ملانے کے بارے میں سوال کیا گیا تو وہ مسکراتے ہوئے ٹال گئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سنیچر کی شام دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں تین گھنٹے تک پریکٹس کی۔

پاکستان اور انڈیا کے درمیان اب تک کُل 14 ٹی20 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے 11 میں انڈین ٹیم نے کامیابی حاصل کی جبکہ تین میں گرین شرٹس نے فتح سمیٹی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More