صدر ٹرمپ کے ’ناپسندیدہ‘ کامیڈین جمی کیمل کی معطلی ختم، شو کی ریٹنگ کا نیا ریکارڈ

اردو نیوز  |  Sep 25, 2025

امریکی ٹی وی چینل اے بی سی پر جمی کیمل لائیو کے میزبان معروف کامیڈین جمی کیمل تقریباً ایک ہفتے کی معطلی کے بعد منگل کو واپس آئے تو لاکھوں ناظرین اُن کے لیٹ نائٹ شو کو دیکھنے کے لیے ٹیلی ویژن سکرین کے سامنے موجود تھے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے اے بی سی نیوز نیٹ ورک کے حوالے سے بتایا کہ ’اس روز بالغ ناظرین میں اس پروگرام کی ریٹنگ 10 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔‘ 

اے بی سی نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ ’جمی کیمل کے اس شو کو 62 لاکھ 60 ہزار افراد نے دیکھا۔یہ لیٹ نائٹ شو کی سب سے زیادہ ریٹنگ تھی، عام طور پر اوسطاً 14 لاکھ 20 ہزار افراد اس پروگرام کی ایک قسط کو دیکھتے ہیں۔‘ واضح رہے کہ جمی کیمل نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور قدامت پسند کارکن چارلی کرک کے قتل اور اس الزام میں گرفتار ہونے والے مشتبہ نوجوان کے بارے میں 15 سمتبر کو ایک تبصرہ کیا تھا۔معروف کامیڈین نے کہا تھا کہ ’امریکہ میں بعض حلقے اس قتل کا الزام ایک بچے پر ڈال کر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’صدر ٹرمپ نے چارلی کرک کے قتل پر ایک سنجییدہ رہنما کی حیثیت سے ردِعمل کا اظہار نہیں کیا بلکہ وہ ایسے برتاؤ کر رہے تھے جیسے کوئی بچہ اپنی پسندیدہ چیز نہ ملنے پر ناراض ہو گیا ہو۔اس تبصرے کے بعد انہیں دائیں بازو کے حامیوں کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے میڈیا پر تنقید اور ریگولیٹری دھمکیوں کے بعد کیمل کے شو کو گذشتہ ہفتے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔جیمی کیمل شو نے منگل کو ریٹنگ کا نیا سنگِ میل عبور کیا، حتیٰ کہ ایک چوتھائی امریکیوں تک یہ شو نہیں پہنچ سکا تھا، اے بی سی سے وابستہ دیگر چینلز نے کئی بڑی مارکیٹوں میں یہ شو نہیں دکھایا۔انہوں نے یہ شو اے بی سی نیٹ ورک کی پیرنٹ کمپنی ’والٹ ڈزنی‘ کی جانب سے جمی کیمل کی معطلی ختم کرنے کے کئی گھنٹوں بعد نشر کیا۔   اے بی سی نے بتایا کہ ’سوشل میڈیا پر اس شو کو 2 کروڑ 60 لاکھ افراد نے دیکھا، ان میں سے ایک کروڑ 53 لاکھ ویوز ایلفابیٹ کے یوٹیوب پر آئے جبکہ بدھ کی دوپہر تک میٹا کے انسٹاگرام پر 63 لاکھ ویوز ریکارڈ کیے گئے۔  جمی کیمل کی گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ایئرفورس ون میں میڈیا سے اُن سے متعلق کی گئی بات چیت بھی شامل تھی جس میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ ’لیٹ نائٹ شو کے کامیڈین کے پاس کوئی ٹیلنٹ ہے نہ ہی اُن کی ریٹنگ آتی ہے۔‘اس کے بعد کیمل نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’اچھا! میں آج رات کرتا ہوں، اِس پر سٹوڈیو میں موجود سامعین نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔’آپ کو اُن سے ہمدردی کا اظہار کرنا چاہیے۔‘   

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More