کوئٹہ میں وراثتی مقدمات کے لیے دو خصوصی اپیلٹ کورٹس قائم

ہماری ویب  |  Oct 04, 2025

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کی ہدایت پر وراثتی مقدمات کے جلد اور شفاف فیصلوں کے لیے دو خصوصی اپیلٹ کورٹس قائم کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وراثتی مقدمات نمٹانے کے لیے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج-VIII اور جج-X کوئٹہ کو خصوصی طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد وراثتی کیسز کی مؤثر، بروقت اور شفاف سماعت کو یقینی بنانا ہے۔

ترجمان کے مطابق دیگر عدالتوں میں زیرِ التوا تمام وراثتی مقدمات اب ان نامزد عدالتوں کو منتقل کیے جائیں گے تاکہ عوام کو بروقت انصاف فراہم کیا جا سکے۔

قانونی ماہر جنت گل ایڈووکیٹ نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وراثتی مقدمات طویل عرصے تک مختلف عدالتوں میں زیرِ سماعت رہتے تھے جس کے باعث فریقین کے درمیان رنجشیں اور بعض اوقات خونی تنازعات بھی جنم لیتے تھے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کا یہ فیصلہ عوام کے لیے ریلیف کا باعث بنے گا اور انصاف کے عمل میں تیزی لائے گا۔

جنت گل ایڈووکیٹ نے مزید بتایا کہ نادرا سے متعلق کیسز کی تعداد میں بھی حالیہ دنوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس سے عدالتوں پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔ اس سلسلے میں کوئٹہ بار کونسل نے چیف جسٹس بلوچستان سے نادرا کیسز کے لیے بھی ایک خصوصی عدالت کے قیام کی سفارش کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More