حماس نے جنگ بندی معاہدے کیلئے اپنے مطالبات پیش کردیے

ہماری ویب  |  Oct 07, 2025

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کی بنیاد پر غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ چاہتی ہے تاہم اس کے کچھ بنیادی مطالبات برقرار رہیں گے۔

حماس کے سینئر رہنما فوزی برہوم نے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کو دو سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں کہا کہ مصر میں موجود حماس کا وفد ایسے معاہدے کے لیے کوششیں کر رہا ہے جو غزہ کے عوام کی امنگوں پر پورا اترے۔

فوزی برہوم کے مطابق حماس کا مؤقف ہے کہ کسی بھی معاہدے میں جنگ کے مکمل خاتمے اور اسرائیلی افواج کے غزہ سے مکمل انخلا کی ضمانت لازمی شامل ہونی چاہیے۔

حماس کی جانب سے پیش کیے گئے اہم نکات میں غزہ میں مستقل اور جامع جنگ بندی،اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا،انسانی امداد کا بلا روک ٹوک داخلہ،بے گھر فلسطینیوں کی واپسی شامل ہے۔

اس کے علاوہ معاہدے میں قیدیوں کے تبادلے ،فلسطینی ماہرین کی نگرانی میں غزہ کی تعمیر نو بھی شامل ہے۔

فوزی برہوم نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ایک جنگی مجرم ہیں اور موجودہ مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جیسے وہ پہلے بھی تمام جنگ بندی کی کوششوں کو ناکام بنا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حماس ایک ایسا معاہدہ چاہتی ہے جو پائیدار امن، انصاف اور فلسطینی عوام کے حقوق کی ضمانت دے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More