جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی20 میچ کے لیے پاکستان ٹیم پنک جرسی پہنے گی

اردو نیوز  |  Oct 28, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی20 میچ  کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی خصوصی پنک تھیم کٹ متعارف کرا دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ’جنوبی افریقہ کے خلاف 28 اکتوبر کو راولپنڈی میں شیڈول پہلے ٹی 20 میچ میں قومی کھلاڑی پنک جرسی پہن کر بریسٹ کینسر آگاہی مہم ’پنک ٹوبر‘ میں حصہ لیں گے۔‘

ٹیم کے علاوہ امپائرز، عملہ اور کمنٹیٹرز بھی پنک ربن پہن کر بریسٹ کینسر آگاہی مہم میں حصہ لیں گے۔

پی سی بی کے سی ای او سمیر احمد سید  کا کہنا ہے کہ ’ہم کرکٹ کی مقبولیت کو معاشرتی آگاہی کے لیے استعمال کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں، بروقت تشخیص بے شمار جانیں بچا سکتی ہے۔‘

میچ میں استعمال ہونے والے سٹمپس پر بھی پنک برانڈنگ ہوگی جبکہ میدان کے اطراف میں اس حوالے سے آگاہی پیغامات دکھائے جائیں گے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ پی سی بی نے کسی بین الاقوامی میچ میں بریسٹ کینسر آگاہی مہم کو شامل کیا ہے۔ اس سے قبل ’پنک ڈے‘ ایونٹس صرف پی ایس ایل کے دوران منعقد کیے جاتے تھے۔

Turning pink for a cause that matters!

Pakistan players to wear pink-themed kits in the first #PAKvSA T20I to raise awareness about breast cancer, as part of the #PINKtober initiative.#GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/dFxhd3oxU2

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 26, 2025

سیریز کا دوسرا اور تیسرا ٹی20 میچ بالترتیب 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا جب کہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز چار سے آٹھ نومبر تک فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔

اس سے قبل دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں ایک میچ جنوبی افریقہ نے اپنے نام کیا تھا جبکہ ایک میں پاکستان نے فتح حاصل کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More