’غلاموں کی خوراک‘ لہسن نے ہر باورچی خانے میں اپنی جگہ کیسے بنائی؟

بی بی سی اردو  |  Oct 31, 2025

Press Associationخالی پیٹ لہسن کا استعمال معدے کی خرابی، پیٹ اور آنتوں میں سوزش کا باعث بن سکتا ہے

لہسن کی افادیت سے ہم ہزاروں سال سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، صرف اس وجہ سے نہیں کہ اس کی تیز خوشبو اور منفرد ذائقہ ہے بلکہ اس کے کئی طبی فوائد بھی ہیں۔

اس میں اینٹی مائیکروبیل اور اینٹی وائرال خصوصیات ہیں اور لہسن ہمارے باورچی خانوں اور روایتی ادویات میں کئی عرصے سے استعمال ہو رہا ہے۔

اس کی ابتدا وسطیٰ ایشیا سے ہوئی اور پھر مقامی لوگوں کی ہجرت کے ساتھ ساتھ یہ یورپ اور امریکہ پہنچ گیا۔

دنیا میں سب سے زیادہ لہسن کی کاشت چین میں ہوتی ہے۔

بی بی سی کے ورلڈ فوڈ چین پروگرام نے لہسن نے تاریخ اور اس کی ثقافتی اہمیت جاننے کی کوشش کی اور یہ پتہ لگایا کیا واقعی لہسن ہمارے لیے اتنا مفید ہے۔

لہسن ہمارے کھانوں کا اہم حصہ AFP via Getty Imagesلہسن کا استعمال دنیا بھر میں ہوتا ہے

لہسن کا شمار دنیا بھر میں لاتعداد ڈشز کے اہم جزو کے طور پر ہوتا ہے۔

ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے شیف پاؤل ایرک جنسن فرانس میں قائم اپنے سکول میں امریکہ، آسٹریلیا، برطانیہ اور ایشیا سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات کو پڑھاتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انھیں کوئی ایسا سٹوڈنٹ نہیں ملا جو لہسن سے نا واقف ہو۔

اُن کا کہنا ہے کہ لہسن کھانے کا ذائقہ ڈرامائی انداز میں بڑھا دیتا ہے اور وہ حیران ہیں کہ فرانس کے کھانے لہسن کے بغیر کیسے ہوں گے۔

شیف کا کہنا ہے کہ ’میرے خیال میں فرانس میں نمکین کھانوں کا لہسن کے بغیر تصور ناممکن ہے۔ یخنی ہو یا سوپ، سبزیوں یا گوشت سے بنی ڈشز میں کہیں نا کہیں لہسن ہوتا ہے۔‘

لیکن 1970 کی دہائی کے اوائل میں جب وہ ڈنمارک میں تھے تو وہاں لہسن نہیں ہوتا تھا۔

وہ یاد کرتے ہیں کہ اُس وقت لہسن کی شہرت اُس کی تیز بو کے وجہ سے اچھی نہیں تھی لیکن پھر ترکی سے لوگ کام کے سلسلے میں ڈنمارک آنے لگے اور وہ اپنے کھانوں میں لہسن استعمال کرتے تھے۔

شف جنسن کا کہنا ہے کہ وہ پیزا میں لہسن استعمال کرتے ہیں اور سردی سے بچنے کے لیے بھی اسے استعمال کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ’میں اور میری ساتھی صبح ایک کپ یخنی میںلہسن کا رس ملا کر پیتے ہیں اور انھیں زکام نہیں ہوتا اور ایسا لہسن کی وجہ سے ہوتا ہے۔‘

مشرقِ وسطی سے امریکہ تک کا سفر Getty Images20ویں صدی کے دوران لہسن پوری دنیا تک پہنچ گیا

لہسن کی ثقافتی اور روحانی اہمیت ہزاروں برسوں پر محیط ہے۔

قدیم یونانی تہذیب میں لوگ اپنے گھروں کو محفوظ کرنے اور دیوی کو خوش کرنے کے لیےلہسن چوراہے پر پھینک دیتے تھے۔

مصر کے اہراموں سے بھی لہسن ملا جو مرنے کے بعد حفاظت کے لیے استعمال کیا جاتا۔

چین اور فلپائن کی کہانیوں میں بھی شیطانوں یا برائی سے لڑائی میں لہسن کے استعمال کے قصے ملتے ہیں۔

’گارلک اور ایڈیبل بائیوگرافی‘ نامی کتاب کی مصنف رابن چیری کا کہنا ہے کہ ’دنیا کی قدیم ترین کھانے کی ڈش میسوپوٹیمیا سٹو ہے جو تقریباً 3500 سال پرانی ہے اور اس میں لہسن کے دو جوئے استعمال ہوئے۔‘

لہسن کے طبی فوائد کا قدیم ترین حوالہ بھی 3500 سال پرانا ہے۔ جس میں کہا گیا کہ سانس، دل اور کیٹرے کے کاٹنے کے علاج تک میں لہسن استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مشہور یونانی حکیم اور فلسفی ہیپوکریٹس مختلف علاج میں لہسن استعمال کرتے تھے جبکہ ارسطو نے بھی لہسن کے طبی فوائد کا حوالہ دیا۔

لہسن کا غلاموں کے کھانوں سے شاہی باورچی خانوں تک میں استعمال Getty Imagesلہسن پیزا سمیت کئی ڈشز میں استعمال ہوتا ہے

اگرچے لہسن خوراک اور ادویات دونوں میں استعمال ہوتا ہے لیکن پہلے ڈشز میں اس کا استعمال صرف غریب طبقے تک ہی محدود تھا۔

روبن چیری کا کہنا ہے کہ ’یہ صرف غریب کھاتے تھے اور یہ غریب یا اُن جیسے غلاموں کو طاقت دیتا تھا جنھوں نے اہرام مصر بنائے یا جو رومن سیلرز تھے۔ یہ سستا ہوتا تھا اور اس کے برے ذائقہ کے سبب یہی سمجھا جاتا تھا کہ یہ غریب افراد کے استعمال کے لیے ہے۔‘

لہسن کی ساکھ یا شہرت میں تبدیلی یورپ میں 14ویں سے 16ویں صدی کے دوران ہوئی۔ اس دور میں کلاسیکل تعلیم کا دوبارہ جنم ہوا اور آرٹ اور سائنس کو فروغ ملا۔

لہسن بہت تاخیر سے 1950 سے 1960 کی دہائی میں امریکہ پہنچا۔ تارکین وطن اسے امریکہ لائے اور لہسن کے پرانے تصورات کو ختم کرنے میں مدد ملی۔

روبن چیری کہتی ہیں کہ ’دراصل، لہسن کو یہودیوں، اطالویوں اور کوریائی باشندوں کے خلاف انتہائی توہین آمیز انداز میں استعمال کیا جاتا تھا۔ وہ سب لہسن کھانے والے کہلاتے تھے اور اس کا مفہوم منفی ہو جاتا تھا۔‘

’سیوج کے پانی میں کاشت‘: چینی لہسن جسے امریکہ میں ’ملکی سلامتی کا خطرہ‘ قرار دیا جا رہا ہےپیاز ہمارے پکوانوں میں کب اور کیسے شامل ہوا؟لہسن، سبزی ہے یا مصالحہ؟ٹوکری میں پڑے پڑے پُھوٹنے والے آلو، پیاز اور لہسن کھانا کتنا محفوظ ہے؟کیا لہسن سے بیماریوں کا علاج ممکن ہے؟ AFP via Getty Imagesلہسن کے طبی فوائد سے انکار ناممکن ہے

اس وقت دنیا میں 600 سے زیادہ اقسام کے لہسن موجود ہیں اور یہ دنیا بھر میں دستیاب ہے۔

جدید کھانوں میں اس کے نمایاں استعمال کے علاوہ یہ نزلہ زکام کے علاج کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ کلینیکل ٹرائلز میں بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور کیسنر کے علاج میں اس کے اثرات جاننے کی کوشش کی گئی ہے۔

ایران میں کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ چھ ہفتے تک لہسن اور لیموں کے استعمال سے کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کم کیا جا سکتا ہے جبکہ سٹینفدرڈ یونیورسٹی کی ایک ریسرچ میں چھ ماہ تک کئی صحت مند افراد کو کولیسٹرول کم کرنے کے لیے لہسن کہلایا گیا لیکن کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔

آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف سڈنی کی 2014 کی ایک ریسرچ میں لہسن کی اینٹی مائیکروبیل، اینٹی وائرل اور اینٹی فنگل خصوصیات کی تصدیق ہوئی۔

غذائی ماہر باہی وین ڈیبور کا کہنا ہے کہ ’لہسن میں پوٹاشیم، فاسفورس، زنک، سلفر اور میگنیشیم اور آئرن کی معتدل مقدار ہوتی ہے۔ یہ کافی حیرت انگیز سبزی ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’اس میں سلفر پر مشتمل مرکبات ہیں جنھیں ایلیسن کہتے ہیں۔ اس کے بھرپور پرو بائیوٹک فائبر ہماری آنتوں کی صحت کے لیے بہت مفید ہیں۔

لہسن کے ایک سے دو جوئے کا روزانہ استعمال محفوظ سمجھا جاتا ہے لیکن طبی جریدے امریکن فیملی فزیشن کے شائع کردہ ایک مقالے کے مطابق ضرورت سے زیادہ اور خاص طور پر خالی پیٹ لہسن کا استعمال، معدے کی خرابی، پیٹ اور آنتوں میں سوزش کا باعث بن سکتا ہے۔

’سیوج کے پانی میں کاشت‘: چینی لہسن جسے امریکہ میں ’ملکی سلامتی کا خطرہ‘ قرار دیا جا رہا ہےٹوکری میں پڑے پڑے پُھوٹنے والے آلو، پیاز اور لہسن کھانا کتنا محفوظ ہے؟https://www.bbc.com/urdu/vert-fut-52250652کچھ لوگوں کو سبزیوں سے نفرت کیوں ہوتی ہے؟سردی کے موسم میں ٹھنڈ اور فلو سے بچنے کی 10 آسان احتیاطی تدابیرمصالحوں کے چٹخاروں نے قدیم دنیا کو کیسے بدلا؟
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More