Getty Images
پاکستان اور انڈیا کی کرکٹ ٹیمیں ٹی20 ورلڈ کپ میں 15 فروری کو کولمبو کے آر پریماداسا سٹیڈیم میں مدِمقابل ہوں گی اور اس میچ میں ہمیشہ کی طرح تماشائیوں کی بے انتہا دلچسپی نظر آرہی ہے۔
اس دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گراؤنڈ کی تمام ٹکٹس فروخت ہو چکی ہیں اور ایئرلائنز نے ٹکٹس کی قیمتیں بھی بڑھا دی ہیں۔
دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ کی ابتدا سے قبل ہی بین الاقوامی خبروں میں تھیں، جس کی وجہ بنگلہ دیش کے معاملے پر پاکستان کا انڈیا سے میچ کھیلنے سے انکار تھا۔ تاہم بعد میں سری لنکا، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈز اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کو انڈیا کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے قائل کر لیا۔
’انڈیا سے دوست فون کر کے ٹکٹس مانگ رہے ہیں‘
اس میچ کے ٹکٹس کی خریداری میں تماشائی گہری دلچسپی لیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ تاہم آر پریماداسا سٹیڈیم میں صرف 28 ہزار افراد کی گنجائش ہے۔
آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے اس میچ کے تمام ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔
بی بی سی نیوز سنہالا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک کرکٹ تماشائی درشنا چمندا کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے دوست اتوار کو ہونے والے اس میچ کا ایک بھی ٹکٹ خریدنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’انڈیا اور پاکستان کا میچ دیکھنا مجھے بہت پسند ہے۔ ایسا شاز و نادر ہی ہوتا ہے کہ ہم سٹیڈیم جائیں اور اطراف کے ماحول سے لطف اندوز نہ ہوں۔‘
Getty Images
’مجھے لگا تھا کہ اس بار ہمیں میچ دیکھنے کا موقع ملے گا، مگر ہم ایک بھی ٹکٹ نہیں حاصل کر سکے۔ ٹکٹ کی فروخت آن لائن شروع ہوئی تھی اور جب میں نے تلاش کیا تو مجھے کوئی ٹکٹ نہیں ملا۔‘
کولمبو کے ایک اور رہائشی کا کہنا تھا کہ انڈیا میں مقیم ان کے دوست اس میچ کے ٹکٹس کی درخواست کر رہے ہیں لیکن وہ اب تک اس میچ کا ایک بھی ٹکٹ حاصل نہیں کر سکے ہیں۔
’آن لائن ٹکٹس تمام فروخت ہو چکے ہیں اور انڈیا میں میرے دوست کہہ رہے ہیں کہ میں یہاں ٹکٹ خرید لوں۔ کم از کم 20 لوگ مجھے اب تک اس میچ کے ٹکٹس خریدنے کی درخواست کر چکے ہیں۔‘
’ٹکٹس کی 88 ہزار درخواستیں‘
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ایک رکن نے بی بی سی نیوز سنہالا کو تصدیق کی ہے کہ انھیں اب تک ٹکٹس کے حوالے سے 88 ہزار انکوائریز موصول ہو چکی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ’سٹیڈیم میں 28 سے 30 ہزار لوگوں کی گنجائش ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ اس میچ کو دیکھنے زیادہ تر پاکستانی اور انڈین شہری ہی آئیں گے۔ اس میچ میں بہت دلچسپی ہے۔‘
پی ایس ایل میں پہلی بار کھلاڑیوں کی نیلامی: حارث اور فخر لاہور قلندرز، فہیم اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئےافغانستان، جنوبی افریقہ کے درمیان ڈبل سپر اوور میچ اور رحمان اللہ گرباز کی پرفارمنس: ’کیا یہ ٹی 20 آئی کی تاریخ کا بہترین مقابلہ تھا؟‘عثمان طارق کا ’وقفہ‘، انڈین شائقین کرکٹ کی پریشانی اور ایشون کی وضاحت: ’یہ انڈیا کے خلاف ٹرمپ کارڈ ہو گا‘T20 ورلڈ کپ: آپ اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے بارے میں کتنا جانتے ہیں؟
دوسری جانب حکومتی کابینہ کے میں شامل وزیر نلندا جیاتسا کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت نے اس میچ کے سبب سٹیڈیم کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے۔
ان کا ایک پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت نے پہلے یہ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم بعد میں سری لنکا اور دیگر فریقین کی مداخلت پر اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا۔
جہازوں کی ٹکٹس کی قیمتوں میں اضافہ
یہاں قابلِ ذکر بات یہ بھی ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے میچ کی وجہ سے انڈیا اور سری لنکا کے درمیان ایئر ٹکٹس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
13 فروری سے 16 فروری کے درمیان نئی دہلی سے کولمبو آنے والی پروازوں کے ایک ٹکٹ کی قیمت 76 ہزار سے ایک لاکھ انڈین روپے کے بیچ میں ہے۔
اسی طرح سری لنکن ایئر لائنز اور انڈیگو کے ایک ٹکٹ کی قیمت 60 ہزار سے 1 لاکھ 11 ہزار انڈین روپے کے بیچ میں ہے۔
Getty Imagesٹکٹس کی فروخت
بی بی سی نیوز سنہالا کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے اس میچ کے لیے مزید 5 ہزار ٹکٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ایک افسر نے تصدیق کی ہے کہ تقریباً 5 ہزار نئے ٹکٹس فروخت کے لیے جاری کیے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان اور انڈیا کے میچ کے ٹکٹس کئی ہفتوں سے آن لائن فروخت کے لیے موجود تھے۔ اب ہم پانچ ہزار مزید ٹکٹ آن لائن جاری کریں گے۔‘
بی بی سی نیوز سنہالا نے بورڈ کے افسر سے جب ٹکٹوں کی قیمتوں کے بارے میں پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ: ’وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 50 ہزار روپے ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے پاس 25 ہزار، 20 ہزار، 15 ہزار اور 10 ہزار کے ٹکٹس بھی موجود ہیں۔‘
عثمان طارق کی ’حیرت‘ امریکہ پر بھاری پڑ گئیٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور غیر ملکی ٹیموں کے لیے کھیلنے والے پاکستانی نژاد کرکٹرز: ٹیلنٹ پول کی نشاندہی یا کرکٹ کے نظام میں خرابی؟’شکریہ شہباز شریف‘: پی سی بی اور آئی سی سی میٹنگ میں ایسا کیا ہوا کہ پاکستان نے انڈیا کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ بدل دیا؟ملتان سلطانز دو ارب 45 کروڑ میں فروخت، نیا نام’راولپنڈی‘ اور علی ترین کی مایوسی: ’آج ایک اور شخص نظام کے ہاتھوں ہار گیا‘سکی مقابلوں کے سوٹ اور کھلاڑیوں کا کارکردگی بڑھانے کے لیے مبینہ طور پر عضو تناسل میں انجیکشن لگانے پر تنازعرحمان اللہ گرباز پی ایس ایل سے دستبردار: ’ورلڈ کپ کے بعد افغانستان میں فلاحی کاموں پر توجہ دُوں گا‘