ڈھائی سیکنڈ میں 60 میل: 15 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی ’لوس‘ الیکٹرک کار جسے کوئی ’کباڑ‘ تو کوئی ’گیم چینجر‘ کہہ رہا ہے

بی بی سی اردو  |  May 27, 2026

لگژری سپورٹس گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی فراری نے اپنی پہلی مکمل الیکٹرک یعنی برقی کار کی رونمائی کی ہے جس کی قیمت چھ لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر ہے جو پاکستانی مالیت کے حساب سے 15 کروڑ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔

تو آخر اس گاڑی میں ایسی کیا خاص بات ہے جس کی سوشل میڈیا پر دھوم بھی ہے اور صارفین کی جانب سے متضاد قسم کا ردعمل بھی سامنے آ رہا ہے۔ چند لوگوں نے لانچ کے بعد نئے ماڈل کو ’ردی‘ قرار دیا جبکہ چند نے ڈیزائن کو سراہتے ہوئے اس ’ماسٹرکلاس‘ کہا۔

یہ فراری کی روایتی شکل سے ہٹ کر بنایا جانے والا ماڈل ہے جس میں پہلی بار اطالوی کارساز نے پانچ سیٹیں رکھی ہیں۔ اسے ’لوو فرام‘ ایجنسی کی شراکت داری میں تیار کیا گیا ہے جس کے بانی ایپل کے سابق چیف ڈیزائنر سر جونی آئیو ہیں۔

یاد رہے کہ لیمبورگنی اور پورشے جیسی کمپنیوں نے اپنے برقی گاڑیوں کے منصوبے کم قیمت والی چینی گاڑیوں کے مقابلے اور کم طلب کی وجہ سے محدود کر دیے ہیں۔

’پانچ سال میں تیار ہونے والی روشنی‘

فراری کے چیف ایگزیکٹیو بینیڈیٹو وگنا نے روم میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’لوس‘ کا لفظ اطلوی زبان میں روشنی کا مطلب رکھتا ہے اور اس ماڈل کو تیار ہونے میں پانچ سال کا عرصہ لگا۔

فراری نے اس سے پہلے صرف بجلی پر چلنے والی گاڑی تیار کرنے سے انکار کرتے ہوئے ہائبرڈ گاڑیوں کو چنا تھا جو پیٹرول اور بحلی دونوں استعمال کرتی ہیں۔

لوس کار کے ہر پہیے میں میں فراری کی ہی تیار کردہ موٹر نصب کی گئی ہے جن کی مدد سے صرف ڈھائی سیکنڈ میں یہ گاڑی 96 کلومیٹر کی رفتار پر سفر کر سکتی ہے۔

Reutersکسٹمز کے گودام میں آگ جو اربوں روپے کی گاڑیاں نگل گئی: ’گاڑیوں کا اتنا نقصان تو ایران جنگ سے نہیں ہوا ہو گا‘الیکٹرا میٹرو: پاکستان میں سستی الیکٹرک ’گاڑیوں‘ کے خریداروں کو کِن چیزوں پر سمجھوتہ کرنا ہو گا؟’بی وائی ڈی‘: سستی الیکٹرک کاریں بنانے والی چینی کمپنی نے ایلون مسلک کی ’ٹیسلا‘ کو کیسے مات دی؟جیکو جے فائیو: ’کم قیمت اور زیادہ فیچرز‘ والی ایس یو وی پاکستانی آٹو مارکیٹ کو کیسے متاثر کر سکتی ہے؟

کمپنی کے مطابق اس کے تمام پرزے انھوں نے خود ہی تیار کیے ہیں جس کا مقصد مستقبل میں اس کی دیکھ بھال کو آسان بنانا ہے اور اس کی قدر کو بھی تحفظ فراہم کرنا ہے۔

حالیہ برسوں میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں صنعت جو کافی مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ فورڈ اور وولکس ویگن جیسی کمپنیاں خصوصا امریکہ میں اب پیٹرول پر چلنے والی گاڑیاں زیادہ تعداد میں تیار کر رہی ہیں کیوں کہ صدر ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد ان کی جانب سے الیکٹرک گاڑیاں خریدنے والوں کے لیے ترغیبات میں کمی کی گئی جس کی وجہ سے طلب بھی کم ہو گئی۔

حال ہی میں جیگوار کی الیکٹرک گاڑی کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کہ برطانوی کارساز نے اپنا کلاسیکی سٹائل ترک کر دیا ہے۔ کچھ ایسا ہی فراری کے ساتھ بھی ہوا ہے۔ ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک صارف نے لکھا کہ ’جیگوار کی طرح فراری نے بھی اپنا برینڈ خود ہی ختم کر دیا ہے کیوں کہ یہ ماڈل سیدھا کباڑ خانے میں جائے گا۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’یورپی لگژری گاڑیاں بنانے والوں کو کیا ہو گیا ہے؟ پہلے جیگوار اور اب فراری۔‘

لیکن دوسری جانب چند لوگ ایسے بھی ہیں جو اس ماڈل کو سراہ رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ ڈیزائن کی ماسٹر کلاس ہے اور فراری نے لاجواب تصور پیش کیا جو سب کچھ بدل دے گا۔‘

فراری کے چیف ڈیزائن افسر فلیویو منزونی نے یو ٹیوبر کلیو ابرام کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی جدت میں ناقدین اہم ہوتے ہیں۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ الیکٹرک فراری کا تصور اختلاف کا باعث بن سکتا ہے لیکن انھیں امید ہے کہ آنے والے وقت میں لوگ اسے پسند کرنے لگیں گے۔

یہ ماڈل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فراری کا مقابلہ کرنے والے الیکڑک گاڑیوں کے معاملے میں پیچھے ہٹ رہے ہیں۔

لیمبورگنی نے ہائبرڈ ماڈل پر کام کرنا شروع کر دیا جبکہ جرمنی کی پورشے کمپنی نے کم طلب، امریکہ میں نئے محصولات اور چین میں فروخت کے مسائل کی وجہ سے ای وی منصوبے سے ہاتھ کھینچ لیے ہیں۔

اس کی ایک بڑی وجہ سستی چینی ای وی گاڑیاں ہیں جو زیادہ تعداد میں اور کم لاگت میں تیزی سے ای وی گاڑیاں بنا رہے ہیں۔

کسٹمز کے گودام میں آگ جو اربوں روپے کی گاڑیاں نگل گئی: ’گاڑیوں کا اتنا نقصان تو ایران جنگ سے نہیں ہوا ہو گا‘پاکستان میں 1000 کلومیٹر رینج کا دعویٰ کرنے والی نئی ’ریو‘ گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کا فیصلہ متنازع کیوں بنا؟جیکو جے فائیو: ’کم قیمت اور زیادہ فیچرز‘ والی ایس یو وی پاکستانی آٹو مارکیٹ کو کیسے متاثر کر سکتی ہے؟ ’بی وائی ڈی‘: سستی الیکٹرک کاریں بنانے والی چینی کمپنی نے ایلون مسلک کی ’ٹیسلا‘ کو کیسے مات دی؟الیکٹرا میٹرو: پاکستان میں سستی الیکٹرک ’گاڑیوں‘ کے خریداروں کو کِن چیزوں پر سمجھوتہ کرنا ہو گا؟ٹویوٹا کا نیا لینڈ کروزر ماڈل اور فیراری کی ’الیکٹریکا‘: وہ نئی گاڑیاں جو جلد مارکیٹ میں آنے والی ہیں
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More