لسبیلہ یونیورسٹی٬ نتائج کا اعلان

ہماری ویب  |  Jan 14, 2016

حب (نیٹ نیوز) لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسزاوتھل نے مختلف شعبوں جس میں ایگریکلچر، میرین سائنسز، ڈی وی ایم، سوشل سائنسز، واٹر ریسورس مینجمنٹ اور انگلش کے فال سمسٹر 2015کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیاہے۔
 


فال سمسٹر کے امتحانات میں کل 847طلباءو طالبات نے حصہ لیا تھا ، جن میں 812 کامیاب قرار پائے اور نتائج کا تناسب 96فیصد رہا جبکہ لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل کے اعلامیہ کے مطابق اسپرنگ سمسٹر 2015-16کے تمام طلباء و طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی اسپرنگ سمسٹر کے فیس 11 جنوری سے 22جنوری 2016تک جمع کرائیں، فیس 500 روپے جرمانے کے ساتھ 24جنوری تا 5فروری 2016 جب کہ دو گنا جرمانے کے ساتھ19 فروری 2016 تک جمع ہوسکیں گی ، نیزاسپرنگ سمسٹر کی کلاسز 11 جنوری سے شروع ہو چکی ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More