جامعہ کراچی: بی کام ریگولرکے امتحانات کا آغاز بدھ سے

ہماری ویب  |  Jan 15, 2016

کراچی (نیٹ نیوز )جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام ریگولرسالانہ امتحانات 2015 ء بروزبدھ20 جنوری2016 ء سے شروع ہورہے ہیں۔
 


طلبا ء کے لئے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں29 امتحانی مراکز جبکہ طالبات کے لئے شہر کے مختلف کالجزمیں50 سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امسال بی کام ریگولر کے امتحانات میں29288 طلباء وطالبات شرکت کریں گے جس میں سال اول کے6506طلباء اور 5467 طالبات شامل ہیں اور سال دوئم میں 2120طلباء اور2550طالبات شامل ہیں،جبکہ سال اول ودوئم باہم کے 7796 طلباء اور 12866 طالبات شامل ہیں۔تمام امتحانات دوپہر2:00 تاشام 5:00 بجے جبکہ جمعہ کے روز دوپہر 2:30 تا5:30 بجے شام منعقد ہوں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More