جامعہ کراچی: بی کام پرائیویٹ کے امتحانی فارم کی تاریخ میں توسیع

ہماری ویب  |  Jan 19, 2016

کراچی (نیٹ نیوز)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام ریگولرو پرائیوٹ کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں500/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کردی گئی ہے۔
 


جس کے مطابق طلبہ اپنے امتحانی فارم 4500/= روپے فیس برائے سال اول/ دوئم اور کمبائنڈ کے لئے 7500/= روپے فیس کے ساتھ28 جنوری 2016 ء تا02فروری 2016 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔دریں اثناء جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیہ کے مطابق ایوننگ پروگرام میں صرف اوپن میرٹ بیچلرز/ ماسٹرز/ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز،سرٹیفیکیٹ کورسز اورڈپلومہ پروگرام کے داخلے برائے سال 2016 ء کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کردی گئی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More