انٹرمیڈیٹ کے انرولمنٹ فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان

ہماری ویب  |  Jan 21, 2017

تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2017ء میں حصہ لینے کے خواہشمند تمام گروپس کے ایسے امیدوار جنہوں نے میٹرک کے ضمنی امتحانات 2016ء میں کامیابی حاصل کی ہے اپنے انرولمنٹ فارمز 1500 روپے فیس کے ساتھ بروز پیر23جنوری 2017ء سے 6فروری 2017ء تک اپنے کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام انرولمنٹ فارمز پے آرڈر کے ساتھ 8 فروری اور 9فروری 2017ء کو متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بورڈ آفس کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کروادیں۔
 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More