اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے ایڈمٹ کارڈز جاری کردیے گئے۔۔

ہماری ویب  |  Jun 22, 2023

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ بروز جمعرات 6جولائی سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کے آرٹس پرائیویٹ اور کامرس پرائیویٹ کے امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر بھیج دیئے گئے ہیں۔ جن امیدواروں کو 25جون 2023ء تک ایڈمٹ کارڈز وصول نہ ہوں وہ بروز پیر 26جون 2023ء سے انٹربورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے اپنے ڈپلیکیٹ ایڈمٹ کارڈز حاصل کرسکتے ہیں۔ امیدواروں کو ڈپلیکیٹ ایڈمٹ کارڈز کے حصول کیلئے امتحانی فارم اور فیس جمع کروانے کی رسید، میٹرک کے سرٹیفکیٹ یا مارکس شیٹ کی کاپی اور رجسٹریشن کارڈ لانا لازمی ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More