2020 کا سب سے  بڑا کسٹم کار شو کا آغاز جاپان میں ہو گیا

بول نیوز  |  Jan 12, 2020

2020 کا سب سے  بڑا کسٹم کار شو کا آغاز جاپان میں ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کا سب سے بڑے کسٹم کار شو کا آغاز جاپان میں کر دیا گیا ہے جہاں ٹوکیو آٹو سیلون میں چمچماتی نت نئی جدید گاڑیاں لوگوں ی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔

 2020 ٹوکیو آٹو سیلون میں سے بے شمار گاڑی ساز کمپنیاں سیکڑوں شاندار اور پُرتعیش گاڑیوں کے ماڈلز کے ساتھ شرکت کر رہی ہیں جہاں نئی گاڑیوں کے ماڈلز بھی نمائش کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں مرسڈیزبینز، بی ایم ڈبلیو، نیسان، لینڈ رور، شیورلیٹ، جیگوار، فورڈ اور ہونڈا اور ریسنگ کارز سمیت چمچماتی نت نئی گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

دلچسپ  بات یہ ہے کہ اس موٹر شو میں اسٹریٹ کارز سے لے کر لگژری گاڑیوں اور اسپورٹس کار کے ماڈلز سمیت لاکھوں سوراسکی کسٹلز سے سجی موٹر سائیکل اور سیکڑوں گاڑیاں موجود ہیں۔

اسٹریٹ کارز شو میں آنے والے تمام تر شائیقین کی توجہ کا مرکز صرف سجی  گاڑیاں ہے جو دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ رہی ہیں۔

اسٹریٹ کارز شو لاکھوں اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلے ماکوہاری میسے Makuhari Messe میں منعقد کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ اسٹریٹ کارز شو دُنیا بھر سے لاکھوں افراد کی شرکت کی توقع کی گئی ہے اور یہ آٹو شو 3 روز تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More