سام سنگ پیش کرتا ہے 2020 QLED 8K TV

روزنامہ اوصاف  |  Jan 09, 2020

لاہور (: سام سنگ الیکٹرونکس کمپنی لمیٹڈ نے آج QLED 8Kکی نئی سیریز متعارف کرا کرمستقبل کی ٹیکنا لوجی کی ایک جھلک دکھا دی ہے۔اس میں یکجا ہیں ایسی جدتیں جو ناظرین کے تجربے کو اور بھی جاندار اور عمیق خصوصیات بنائیں جس سے صارفین کواپنائیت بھرا گھریلو ماحول کا تجربہ ملے۔  سام سنگ کی 2020 QLED 8K سیریز صارفین کو اعلیٰ ترین تجربہ یقینی بناتا ہے ۔اس کا مصنوعی ذہانت کا نظام اس کی صوتی اور بصری خصوصیات کو اور بھی موثربناتا ہے۔مزید برآں TIZENکی بدولت ملے سمارٹ فیچر سے صارفین کو زیادہ کنٹرول اور دیگر نئے فیچر تک رسائی ملتی ہے جن میں Tap View, Digital Butlerاور Samsung Health شامل ہیں۔ان تمام جدتوں کا مظہر ہے نیا اور سب میں نمایاں Q950TS QLED 8K TVِجوکہ اس اپنی طرز پہلا ٹی وی ہے جو سراؤنڈ ساونڈ ، حقیقت سے قریب 8K ریزولیوشن اور حیرت انگیز باریک ترین فارم فیکٹر کا حامل ہے۔سا م سنگ الیکٹرونکس امریکہ میں کنزیومر الیکٹرونکس بزنس کے سربراہ جناب جو اسٹنزیانو کا کہنا ہے کہ ”8K روزولیوشن ہماری صنعت میں انقلاب لا سکتی ہے۔ اس وقت 75انچ سے بڑی اسکرین سائز مارکیٹ میں سب سے تیزی سے فروخت ہو رہی ہیں اور اسی میں 8K ریزولیوشن کی سب سے زیادہ اہمیت ہے۔ہماری 2020 8Kسیریز اس میں اس کی بھرپور صلاحیت ہے۔ اس کی حیران کن خصوصیات اور بے مثال سمارٹ فیچر صارف کو زیادہ اپنی پسند یدہ نشریات پر پہلے سے زیادہ کنٹرول دیتے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More