ہالی ووڈ کے نامور اداکار ڈینیئل ریڈ کلف کو جب راہگیر نے بھیک دی، انکے کیا احساسات تھے؟ تہلکہ خیز انٹرویو سامنے آگیا

سچ ٹی وی  |  Jan 14, 2020

تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ ہیری پوٹر سے شہرت حاصل کرنے والے ڈینیئل ریڈ کلف کو ایک راہگیر نے بےگھر سمجھ کر بھیک دے دی تھی؟

جی ہاں، اداکار نے یہ انکشاف خود ایک انٹرویو کے ذریعے کیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار نے انکشاف کیا کہ امریکی شہر نیویارک میں ان کے دورے کے دوران ایک شخص نے انہیں بےگھر سمجھ کر بھیک دے دی تھی۔

30 سالہ ڈینیئل ریڈ کلف کا کہنا تھا کہ جب وہ نیویارک پہنچے تو مداحوں کی بھیڑ ان کے ارد گرد موجود نہیں تھا جبکہ اسی دوران انہیں ایک شخص نے 5 ڈالر تھما دیے تھے۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ اس موقع پر وہ اپنی گرل فرینڈ ایرن ڈارک کے ہمراہ موجود تھے۔

مذکورہ واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'میں نیویارک کی ایک سڑک پر کھڑا تھا اور میرے ساتھ میرا پالتو کتا بھی تھا، میری گرل فرینڈ اس وقت ایک دکان میں موجود تھی، سردی بہت زیادہ ہورہی تھی تو میں نے ہوڈی سے خود کو ڈھک لیا، میرے کتے کو بےحد سردی لگ رہی تھی تو میں نیچے جھک کر اسے گرماہٹ دینے کی کوشش کررہا تھا'۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے ڈینیئل ریڈ کلف نے مزید کہا کہ 'تھوڑی دیر بعد دور کھڑا ایک شخص میرے قریب آیا اور اس نے مجھے 5 ڈالر دیتے ہوئے کہا کہ میں اس کی کافی پی لوں'۔

اداکار کے مطابق 'اس وقت میں حیران رہ گیا، البتہ اس وقت ہی مجھے یہ بات سمجھ آئی کہ میں زیادہ سے زیادہ شیو کیا کروں'۔

اتنی کم عمر سے شہرت اور مقبولیت ملنے کے باوجود گھمنڈ نہ آنے کے حوالے سے اداکار نے کہا کہ 'جب آپ بہت چھوٹی عمر سے اداکاری شروع کردیں تو لوگ سمجھنے لگتے ہیں کہ شاید ہم فالتو ہیں، یہی ایک خیال ہے جسے میں نے ہمیشہ غلط ثابت کرنے کی کوشش کی اور بس کام پر فوکس کیا'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'میں نے اپنی پوری زندگی بہت محنت کی تاکہ خود میں کبھی گھمنڈ نہ آنے دوں، اگر لوگ مجھ سے برا رویہ بھی اختیار کرتے ہیں تو میں برا نہیں مانتا اور اس بات کو نوٹس ہی نہیں کرتا'۔

کام کے حوالے سے بات کی جائے تو ڈینیئل ریڈ کلف کی فلم 'ایسکیپ فرام پریٹوریا' رواں سال 6 مارچ کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More