قومی اسمبلی سے زینب الرٹ بل پاس ہونے کے بعد پہلے مجرم کو سزا سنا دی گئی

روزنامہ اوصاف  |  Jan 14, 2020

ٹیکسلا (نیوز ڈیسک )قومی اسمبلی سے زینب الرٹ بل پاس ہونے کے بعد پہلے مجرم کو سزا سنا دی گئی۔ تفصیل کے مطابق ٹیکسلا کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بچوں سے زیادتی کرکے ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرنے والے مجرم کو دس سال کی قید سنادی ہے۔ جبکہ ملزم جعفرپر 50ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا ۔ ملزم نے بچے کو بعدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد بلیک بھی کیا جس پر بچے نے بلیک میلنگ سے بچنے کیلئے خود کشی کی کوشش کی تھی ۔واضح رہے قصور میں ننھی زینب کے ساتھ پیش آنے والے واقع کو دو برس مکمل ہونے پر قومی اسمبلی میں زینب الرٹ بل کی منطور ی دے دی گئی تھی جس کے بعد لاپتہ بچوں کی بازیابی کو رپورٹ کرنے کے لئے ایک ایجنسی تشکیل دی جائے گی جس میں لاپتہ ہونے والے بچوں کی رپورٹ جمع کروائی جائے گی اور اس پر فوری کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More