بلوچستان میں سرکاری گاڑی کے خلاف قانون استعمال پر افسر فارغ

ہماری ویب  |  Jul 08, 2025

بلوچستان میں سرکاری گاڑی کے خلاف قانون استعمال پر ذمہ دار افسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق سرکاری وسائل کے غلط استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری بلوچستان نے مذکورہ افسر کو ہٹاتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جاسکے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چیف سیکریٹری نے واضح کیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور اختیارات کا ناجائز استعمال ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

چیف سیکریٹری بلوچستان کے مطابق یہ عمل شفاف حکمرانی اور جوابدہی کی پالیسی کا حصہ ہے جو موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More